”عمران خان بمقابلہ سرکار“، طاقت اور اِشتعال کے دنگل میں کیا ہوگا؟ ”جیو پاکستان“ میں جائزہ لیا جائیگا

May 25, 2022

کراچی (جنگ نیوز) لانگ مارچ بھی ہوگا، اُسے روکا بھی جائے گا، عمران بمقابلہ سرکار ”دنگل“کا دِن آگیا۔اس معاملے کا بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ایک طرف حکومت طاقت کے استعمال پر تیار ہے تو دوسری طرف تحریک انصاف کے لیڈر اشتعال انگیزی پر آمادہ نظر آرہے ہیں۔ آنے والے دِن اہم ہیں، خدا خیر رکھے۔ وہاں کشمیریوں کو ڈرانے کیلئے یاسین ملک کو سزا دینے کی بھارتی سازش اور دُنیا کی ”چُپ“مجرمانہ ہے۔ اور بچوں کے کل کو محفوظ بنانا ہے تو آج اُنہیں دو قطرے پلانا ہیں۔ پولیو کے مکمل خاتمے تک سب کو یہ قومی فریضہ ادا کرنا ہے۔ اِن تمام موضوعات پر بھی شو کے دوران گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9 بجکر5پر نشر کیا جائے گا۔