انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تردید

May 26, 2022

اسلام آباد(صباح نیوز)پی ٹی اے نے ملک میں انٹرنیٹ سروس بندکرنے سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔ایک بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس بند نہیں کی جا رہی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے نشرکی گئی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔