مشترکہ اجلاس، کورم کی نشاندہی کی اپوزیشن کی کوشش ناکام، گنتی پوری رہی

May 27, 2022

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر،نامہ نگار خصوصی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے آ غاز میں ہی اپوزیشن رکن اسمبلی غوث بخش مہر نے کورم کی نشاندہی کرکے کا روائی روکنے کی کوشش کی جو نا کام ہوگئی ۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کورم کی نشاندہی کے بعد ممبران کی گنتی کا حکم دیا۔ گنتی کے بعد سپیکر نے اعلان کیا کہ کورم مکمل ہے چنانچہ کا روائی جاری رکھی گئی۔حکومتی ارکان کی جانب سےغوث بخش مہر سے درخواست کی گئی کہ وہ کورم کی نشاندہی نہ کریں اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی کورم کے بغیر چلتا رہا۔