بلوچستان میں تبدیلی،پی ڈی ایم کا جام کمال سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، اختر مینگل

May 27, 2022

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بلوچستان میں تبدیلی کے حوالے سے جام کمال خان سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا عمران خان کے پاس تو سیاسی قوت ہے جس کا وہ مظاہرہ کررہے ہیں لیکن جام کمال خان کے پاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں لیا جاتا تو ہم ضرور ان سے بات کرتے، جام کمال وزارت اعلیٰ کھونے کے غم میں عمران خان سے بھی آگے نکل گئے ،ساڑھے تین سال بلوچستان کے ساتھ کھلواڑ ہوا ، ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔