یاسین ملک کی بہادری پر فخر، مشن آگے بڑھائیں گے، مشعال ملک

May 27, 2022

اسلام آباد( نیوز ایجنسیز )جیل میں بند کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بلاشبہ منافق اور وحشی بھارتی حکام نے یاسین کے خلاف عدالتی فیصلے کو متاثر کیا ہے،یاسین ملک کی بہادری پر فخر ہے ، ان کے مشن آگے بڑھائیں گے،انہوں نے یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کو متعصبانہ فیصلہ قرار دے دیا۔ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ہم بھارتی سپریم کورٹ کے معتصبانہ فیصلے سے بیٹھ نہیں جائیں گے،ہم آزادی جدوجہد جاری رکھیں گے،میں اور بیٹی ہم سب جدوجہد آزادی کے مقصد کیلئے تیار ہیں۔ہمیں موت سے ڈر نہیں، جو کچھ کرنا ہے کرلیں۔ اہلیہ یاسین ملک کا کہنا ہے کہ صدی میں یاسین ملک سے زیادہ بہادر شخص نہیں دیکھا۔یاسین ملک نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ میں زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا۔