سندھ اسٹوڈنٹس یونین ایکٹ کے نفاذ پر غور

May 27, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں سندھ اسٹوڈنٹس یونین ایکٹ کے نفاذ پر غور،ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے وزیر برائے جامعات اوربورڈز اسماعیل راہو اور چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت نے ملاقات کی، اس ملاقات میں صوبے میں سندھ اسٹوڈنٹس یونین ایکٹ کے نفاذ اور اس سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ طلبا یونین کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہونگے۔