لانگ مارچ، پنجاب میں 3 پولیس اہلکار شہید، 100 زخمی ہوئے، ترجمان

May 27, 2022

لاہور (جنگ نیوز) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد میں پنجاب پولیس کے 3اہلکار شہید، 100زخمی ہوئے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں کانسٹیبل کمال احمد کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا، جبکہ اٹک میں 2 اہلکار مدثر عباس اور محمد جاوید ڈیوٹی پر جاتے ہوئے بس الٹنے سے شہید ہوئے۔