شمالی وزیرستان، پولیو پروگرام سے منسلک مغوی ڈاکٹر بازیاب

May 27, 2022

میرعلی(مانیٹرنگ نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی سےپولیو پروگرام سے منسلک مغوی ڈاکٹر ذیشان کو بازیاب کرا لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7دن قبل میرعلی سے اغوا کیے گئے پولیو پروگرام سے منسلک ڈاکٹر ذیشان بازیاب ہوگئے ہیں، ڈاکٹر کی بازیابی میں سیکورٹی فورسز، ضلعی انتظامیہ اور عمائدین نے کلیدی کردار ادا کیا،ڈاکٹر ذیشان صحت مند اور محفوظ ہیں۔