عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے، منظور وسان کی پیشگوئی

June 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور حسین وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے۔

انہوں نے کہا کہ جو اقتدار سےجاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا اب عمران خان کو انتظار کرنا پڑیگا، عمران خان کی مقبولیت میں آہستہ آہستہ کمی ہوتی جائے گی جو موقع عمران خان کو دیا گیا وہ اس سے کچھ حاصل نہ کر سکے۔

منظور وسان کا ہفتہ کے روز اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھی بھی جولائی میں اس کا ساتھ چھوڑ کرچلے جائیں گے، عمران خان کا لانگ مارچ غلط فیصلوں کی وجہ سے ناکام ہوا۔