بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کورونا میں مبتلا

June 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کا دورہ کرنے والی بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرماکورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہفتے کو روہت شرما کا ریپڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔وہ انگلینڈ میں ٹیم ہوٹل میں آئسولیشن میں رہیں گے ،روہت شرما کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر لیسٹر شائر میں وارم اپ میچ کی تیسرے روز سامنے آئی ۔انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ یکم جولائی سے ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔