• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی لیگ: آسٹریلیا نے پھر دبوچ لیا، پاکستان کی 7 ویں شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرو ہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم مسلسل ناکامی سے دوچار ہے، جمعے کو دوسرے مرحلے کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے 3- 0سے دبوچ لیا، یہ لیگ میں پاکستان کی ساتویں ناکامی ہے۔ جمعے کو ہوبارٹ میں پاکستان ٹیم نے پہلے کوارٹر میں بہتر کھیل پیش کیا۔ 14منٹ میں گوورز بلیک آسٹریلیا کو برتری دلائی۔ تیسرے کوارٹر میں 34 ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک پر گوورز بلیک نے برتری کو دوگنا کردیا،42 ویں منٹ میں ویل جیک نے تیسرا گول کر کے پاکستانی ٹیم کو ہکا بکا کردیا ۔ پاکستان نے میچ میں گول کے دو آسان مواقع ضائع کئے، جبکہ پنالٹی کارنر سے بھی کھلاڑی فائدہ نہیں اٹھاسکے۔ ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ بڑی ٹیموں کے خلاف ہار ضرور ہورہی ہے، مگر مارجن کا کم ہونا مثبت پہلو ہے، کچھ خامیاں ہیں جن کو دور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو آسٹریلیا میں مکمل سہولتیں حاصل ہیں، کھلاڑی مطمئن ہیں۔ بھارتی میڈیا کی خبریں بے بنیاد اور پروپیگنڈا ہیں ۔ بھارتی میڈیا یہ غلط تاثر دے رہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو مناسب رہائش اور سہولیات دستیاب نہیں۔

اسپورٹس سے مزید