کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) کے آر ایل نے پاکستان آرمی کو 4-0کی بڑی شکست دیکر نیشنل چیلنج کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ۔ اتوار کو اس کا مقابلہ واپڈا سے ہوگا۔ کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم پرجمعے کو پہلےسیمی فائنل میں کے آر ایل کی فتح میں علی ظفر ، زید عمر، علی آغا اور سمیع عباس کا نمایاں حصہ رہا۔ دوسرے میچ میں واپڈا نے ایس اے گارڈنز کے خلاف 4-0 سے کامیابی حاصل کی۔ علی رضا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گول اسکور کیا، ایک پنالٹی حاصل کی اور دو مزید گولز میں کلیدی کردار ادا کیا۔