پنجاب ضمنی انتخاب، سابق DG آئی ایس آئی ظہیر الاسلام کا پی ٹی آئی امیدوار کی انتخابی مہم چلانے کا اعلان

June 27, 2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام نے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 7؍ راولپنڈی کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کیلئے انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ کہوٹہ کے علاقے منور میں پی ٹی آئی امیدوار کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر ظہیر الاسلام نے کہا کہ عمران خان کی حمایت کرنا وقت کی ضرورت ہے۔