ایم کیوایم کمزور نہیں مضبوط ہوتی جارہی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول

June 27, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بہادرآباد مرکز سے متصل پارک میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم کمزور نہیں مضبوط ہوتی جارہی ہے،کسی بھی پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں اتنی بڑی تعدادمیں کاغذات جمع نہیں کرائے جتنے ایم کیوایم نے جمع کرائے ہیں کراچی چالیس سال اپنے انتخاب کافیصلہ دیکھ چکا ہے ایم کیوایم پاکستان کی واحد تحریک ہے جس پر 21کے قریب پی ایج ڈیز کے مقالے لکھے جا چکے ہیں ہمارا دشمن بھی ہمیں بہت اچھی طرح جانتا ہے اب وقت آگیا ہے ہمیں اپنی پہچان خود بھی کروانی ہے، پنڈال میں برصغیر کے ارتقاء کے تہذیب یافتہ لوگ بیٹھے ہیں جن کا مقابلہ جاگیر داروں،سرمایہ داروں اور موروثی خاندانوں سے ہے یہ وہ لوگ ہے جو 70سالوں سے پاکستان پر قابض چلے آرہے ہیں ان کوآپ سے خطرہ ہے کہ آپ ایوانوں میں آگئے تو ان کا یہ جاگیر دارانہ نظام خطرے میں پڑجا ئے گا یہ وہی لوگ ہے جو جمہوریت میں مارشل لاء کی ملاوٹ کرتے رہے ہیں مذہبی فرقہ پرستی اور سیاست میں تشدد کو فروغ دیتے رہے ہیں۔