کوئٹہ لیٹریری فیسٹیول اختتام پذیر

June 29, 2022

کراچی (جنگ نیوز) تیسرا کوئٹہ لیٹریری فیسٹیول امیدنو کا دیپ جلائے اختتام پذیر ہوگیا، دو روزہ ادبی میلے کے دوران 46مختلف مکالمے، مباحثے منعقد ہوئے ، 9کتابوں کی رونمائی کی گئی جبکہ اردو، پشتو، بلوچی، براہوی، ہزارگی زبانوں میں مشاعرے ہوئے فیسٹیول کے اختتام پر قوالی نائٹ نے سماں باندھ دیا، تفصیلات کے مطابق تیسرا کوئٹہ لیٹریری فیسٹیول منگل کو دوسرے روز بھی بیوٹمز کوئٹہ میں جاری رہا، فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں کے مہمان خصوصی وائس چانسلر بیوٹمزاحمد فاروق بازئی تھے جنہوں نے فیسٹیول میں بہترین کردار ادا اور انعقاد میں ساتھ دینے والے اسپانسرز میں شیلڈز تقسیم کیں۔