احمد شہزاد کو اوپنر شان مسعود سے سبق سیکھنا چاہیے، رمیز راجا

June 30, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رمیز راجا نے کہا ہے کہ احمد شہزاد کو اوپنر شان مسعود سے سبق سیکھنا چاہیے کھلاڑی کو جواب بیٹ سے دینا چاہیے، انہوں نے ڈومیسٹک اور اس کے بعد انگلش کاؤنٹی میں رنز کا انبار لگاکر قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنائی اور ناقدین کو اپنی شاندار کارکردگی اور بیٹ سے جواب دیا۔ بدھ کو پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ میرا احمد شہزاد کو بھی یہی مشورہ ہے کہ وہ صرف اپنے کھیل پر توجہ دیں اور رنز کرکے ٹیم میں واپسی کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ احمد شہزاد نے قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان پر اپنا کیریئر تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔