میپکو کے 2افسران کی سکیل 19 میں اپ گریڈ یشن

July 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی نے 2افسران کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت بنیادی سکیل 19 میں اپ گریڈ کردیاہے، سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل بہاولپور سید محمد مبشر رضوی کو8نومبر 2019ء اور پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو ملتان سہیل بشیر کو 28 دسمبر 2019ء سے اپ گریڈ کیاگیاہے۔