عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جامعہ اشرفیہ کے علماء کی ملاقات،6ستمبر کوکانفرنس کروانے کافیصلہ

July 02, 2022

لاہور( پ ر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جامعہ اشرفیہ کے علماءنے باہمی مشاورت سے 6ستمبر کو جامعہ اشرفیہ لاہور میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا محمداشرف گجر، مولانا خالدمحمود نے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی جامعہ اشرفیہ کے ناظم اعلیٰ حافظ اسعد عبید سے ملاقات کی اور باہمی مشاورت سےفیصلہ کیا۔