برمنگھم ٹیسٹ: انگلش ٹیم مشکلات کی شکار

July 03, 2022

برمنگھم ( جنگ نیوز) بھارت کے خلاف انگلش کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ میں فالوآن کے خطرے کا شکار ہوگئی، میچ کے دوسرے روز مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 416 رنزبناکر آئوٹ ہوئی، رویندرا جدیجا نے 104رنز بنائے۔ جیمز اینڈرسن نے پانچ وکٹ لیے۔ جواب میں ہوم ٹیم نے کھیل ختم ہونے پر84 رنز پر پانچ وکٹ گنوادیے تھے۔ کپتان جسپریت بمرا نے تین، جبکہ محمد سراج اور محمد شامی نے ایک ایک وکٹ لی۔