ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں شمولیت، این اے 245 کے ضمنی الیکشن کی صورت حال دلچسپ

July 03, 2022

کراچی (جمشید بخاری) ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں شمولیت سے این اے 245کے ضمنی الیکشن کی صورت حال دلچسپ ہو گئی ہے مذکورہ نشست پر کل 31امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

تاہم سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے رابطہ کر کے اپنے حق میں امیدوار دستبردار کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے اس نشست پر ایم کیو ایم کے معید انور (سابق ٹاون ناظم )افشین قمبر علی ۔

کرن مسعود اور حافظ محمد شہر یار نے بھی کاغذات نامذدگی جمع کئے ہیں تاہم فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس نشست پر ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار ہی کو اپنا امیدوار بنائے گی پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے سبب خالی قرار دی گئی تھی۔

اس نشست پر 2018 میں اس نشست پر پی ٹی آئی کے عامر لیاقت حسین 56615 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار 35247ووٹ لیکر دوسرے اور تحریک لبیک کے احمد رضا قصوری 20580 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔

اس نشست پر اہلسنت کے ووٹ تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے علما رابطے کر رہہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان بھی مذکورہ حلقے کا دورہ کرینگے اور جلسہ عام سے خطاب بھی کرینگے۔

اس نشست پر چار آزاد امیدواروں کے علاوہ پی ایس پی کے سید حفیظ الدین ارشد وہرہ پی ٹی آئی کے جمال الدین صدیقی ،سلیم سچوانی ہارون رشید ،محمود باقی مولوی ٹھریک لبیک کے محمد احمد رضا محمد شعیب عبدالوحید سمیت پی پی پی مہاجر قومی مومنٹ ۔جے یو آئی ،ال پاکستا مسلم لیگ ،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں تاہم اصل مقابلہ ایم کیو ایم ،پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی کے امیدواروں کے درمیان ہے ۔