ہرنائی کا حلقہ پرانی پوزیشن پر بحال کیا جائے، ملک اکبر خان ترین

July 03, 2022

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ہرنائی بچاؤ تحریک کے وائس چیئرمین ملک محمد اکبر خان ترین نے ہرنائی کا حلقہ 6 بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا حلقہ جب تحصیل تھا بحال تھا پھر اب ایسا کیا ہوا ہے کہ ضلع بننےاور آبادی بڑھنے کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔ نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبائلی حالات، زبانوں اور آبادی میں اضافہ کو مدنظررکھتے ہوئے ہرنائی کا حلقہ اپنی پرانی پوزیشن پر بحال کیا جائے بصورت دیگر اہلیان علاقہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔