قتل کے الزام میں پولیس افسر سمیت 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، ایس آئی یو ماڈل کالونی معطل

July 04, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس افسر کے سامنے قتل کے مبینہ ملزم کو قتل کرنے کا انکشاف،3 ملزمان سمیت پولیس افسر کے خلاف شاہ لطیف ٹائون تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ایس آئی یو ما ڈل کالونی انسپکٹر محبوب کو معطل کر کے ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا. تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل ماڈل کالونی تھانےمیں درج مقدمہ میں ایس آئی او نے مدعی مقدمہ کی نشان دہی پر قتل کے ملزم کی گرفتاری کے لیئے چھاپہ مارا ، پولیس اسماعیل خان نامی نوجوان پر مدعی مقدمہ بہادر شاہ کے بیٹے اعجاز شاہ کو قتل کرنے کا الزام تھا ، مدعی مقدمہ نے پولیس کے چھاپے کے دوران ملزم اسماعیل پر فائرنگ کردی ، جس سے وہ زخمی ہوا اور دم توڑ گیا ،اسماعیل کی ہلاکت کے بعد ورثا لاش کے ہمراہ شاہ لطیف ٹائون پہنچے اور مدعی مقدمہ اور تفتیشی پولیس کے خلاف احتجاج کیا ، پولیس نے احتجاج کے بعد سابق ایس آئی او ماڈل کالونی محبوب، مدعی مقدمہ بہادر شاہ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔