تھانہ الپہ پولیس نے 17سو من آم توڑلئے، ٹھیکیدار کا الزام

July 04, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) آم کے باغ پر قبضہ کرنے کے خلاف متاثرہ ٹھیکیدار اور اس کے ساتھیوں نے ایڈیشنل آئی جی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، ٹھیکیدار خضر بوسن نے کہا کہ تھانہ الپہ پولیس نے 17سو من آم توڑ لئے، ہم پر دھاوا بولا پولیس اہلکار باغ میں بٹھا دیئے،مذکورہ اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔