سپریم کورٹ احکامات پر عملدرآمد کرانا تمام جماعتوں کی ذمہ داری، پرویزالٰہی

July 04, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر نیک نیتی سے عملدرآمد کرانا تمام جماعتوں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ اور ن لیگ کی ذمہ داری ہے، اسمبلی اجلاس میں شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا ،حکومت الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی پابندی کرائے، اسمبلی اجلاس سپریم کورٹ کے احکامات کے عین مطابق ہو گا،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اندر اچھے اور دوستانہ ماحول ، غیرجانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا افسران آئین، قانون اور قواعد کے مطابق امور سرانجام دیں گے۔