• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ کا اقوام متحدہ پر دباؤ، امداد کے بجائے تجارت کی پالیسی

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ کا اقوام متحدہ پر دباؤ، امداد کے بجائے تجارت کی پالیسی، یو این بجٹ میں کٹوتیوں کی دھمکی، اصلاحات کا مطالبہ، امریکا کی پالیسی ”ٹریڈ اوور ایڈ“ پر منتقل،یو ایس ایڈ اور عالمی امدادی نظام متاثر، ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ لالاکھوں افراد امداد سے محروم ہو سکتے ہیں۔ گارڈین کے مطابق امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ اور عالمی امدادی نظام پر دباؤ بڑھاتے ہوئے امداد کے بجائے تجارتی سرمایہ کاری پر مبنی پالیسی اپنانے کا مطالبہ کیا ہے، جسے “ٹریڈ اوور ایڈ” کا نام دیا گیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت واشنگٹن چاہتا ہے کہ ترقیاتی امداد کی جگہ نجی سرمایہ کاری اور آزاد منڈی کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے، ورنہ اقوام متحدہ کے بجٹ میں مزید کٹوتیوں کی دھمکی دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید