• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ، دبئی ائیرپورٹ کا 100 ملین مسافروں کا ہدف مؤخر

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ، دبئی ائیرپورٹ کا 100ملین مسافروں کا ہدف مؤخر ، تنازع کے باعث فضائی سفر کی طلب میں کمی، مسافروں کا ہدف2027تک ملتوی ہونے کا امکان،دبئی عالمی ایوی ایشن ہب کی حیثیت متاثر، پورے خطے کی معاشی ترقی پر اثرات پڑ رہے ہیں، بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے بڑے بین الاقوامی فضائی مرکز دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ 100 ملین مسافروں کا ہدف اب ممکنہ طور پر ایک سال مؤخر ہو کر 2027 تک پہنچ سکتا ہے، کیونکہ ایران میں جاری جنگ نے خطے میں فضائی سفر کی طلب کو متاثر کیا ہے۔ ایئرپورٹ کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق ابتدائی اندازہ تھا کہ یہ سنگ میل اسی سال حاصل کر لیا جائے گا، تاہم موجودہ صورتحال میں اس میں تاخیر ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید