• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز کی بندش، امریکا اور خلیجی ممالک کی اقوام متحدہ میں نئی مجوزہ قرارداد

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے بتایا ہے کہ امریکا اور خلیجی عرب ممالک سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کا مسودہ تیار کر رہے ہیں جس کا مقصد امریکااور اسرائیل کی بمباری کے جواب میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی مذمت کرنا ہے۔والٹز نے کہا کہ اس قرارداد پر مذاکرات رواں ہفتے ہوں گے۔ یہ قرارداد ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سلامتی کونسل کے مستقل ارکان روس اور چین نے گزشتہ ماہ اس قرارداد کو روک دیا تھا جس کے ذریعے واشنگٹن کو امید تھی کہ اس آبی گزرگاہ میں جہاز رانی کی آزادی کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کوششیں متحرک ہوں گی۔مائیک والٹز نے بریفنگ کال پر صحافیوں کو بتایا کہ امریکا، بحرین کے ساتھ مل کر اس نئی قرارداد کا مسودہ تیار کر رہا ہے جس میں کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی تجاویز شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید