• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے 56 افسروں کیخلاف شکایات درست قرار، سزا سنا دی گئی

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) ایف بی آر انٹیگریٹی مینجمنٹ سیل کو اعلیٰ افسران کے خلاف بڑے پیمانے پر شکایات موصول ہونے کاانکشاف ہوا ہے، رپورٹ کے مطا بق جولائی 2023سے اب تک ایف بی آر کے اعلی افسران اور اہلکاروں کے خلاف کل227شکایات موصول ہوئیں۔پاکستان کسٹمز سروسز کے 114 جبکہ ان لینڈ ریوینیو سروس کے 113 افسران کے خلاف شکایات موصول ہوئیں۔ جولائی 2023 سے اب تک ایف بی آر کے 56 اعلی افسران قصوروار قرار دئیے گئے اور انہیں سزا دی گئی ،پاکستان کسٹمز سروس کے 45افسران قصوروار قرار پائے اور انہیں سزا دی گئی ۔ 22 کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

اہم خبریں سے مزید