• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ کی نئی حکمت عملی، نیوم بندرگاہ کو جنگ کے بعد متبادل راستہ بنانیکی کوشش

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودیہ کی نئی حکمت عملی، نیوم بندرگاہ کو جنگ کے بعد متبادل راستہ بنانیکی کوشش، آبنائے ہرمز بندش کے بعد ریڈ سی پر توجہ مرکوز،توانائی اور سپلائی چین کیلئے نیوم کوتجارتی مرکز بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران جنگ کے بعد سعودی عرب نے اپنی معاشی اور تجارتی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے نیوم کی بندرگاہ کو نئے متبادل راستے کے طور پر پیش کرنا شروع کر دیا ہے، خاص طور پر جب آبنائے ہرمز شدید کشیدگی کے باعث متاثر ہو چکی ہے۔ عالمی تیل کی ترسیل کا بڑا حصہ اس گزرگاہ سے ہوتا ہے، اس لیے اس کی بندش نے خطے میں سپلائی چین کو متاثر کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید