• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کی سول سروسز کے وفد کا نیپا کا پہلا تاریخی دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں بنگلہ دیش کی سول سروسز کے 12رکنی وفد نے پہلا تاریخی دورہ کیا جہاں بنگلہ دیشی افسران کے اعزاز میں2روزہ تربیتی پروگرام کاانعقاد کیا گیا۔ بنگلہ دیش کے سینئر سول سرونٹس خیرمقدم ڈی جی نیپا ڈاکٹر سید سیف الرحمن اور نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے ریکٹر مسٹر فرحان عزیز خواجہ نے کیایہ دو روزہ دورہ سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے) لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ ہے جس کا موضوع اسٹریٹجک لیڈرشپ، گورننس سسٹمز اور پالیسی انوویشن ہے۔وفد کی قیادت وزارتِ پبلک ایڈمنسٹریشن کے جوائنٹ سیکریٹری مسٹر ایم ڈی ریحان اختر کر رہے ہیں، جبکہ دیگر اراکین میں مختلف اہم وزارتوں کے سینئر افسران شامل ہیں، جن میں سلمیٰ صدیقہ مہتاب، محمد مصطفیٰ جمال حیدر، ایم ڈی ابو ریحان میاں و دیگر شامل ہیں اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کی قومی پرچم کشائی بھی کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی پیش کیے گئے ڈی جی نیپانے بنگالی افسران کو نیپا کراچی کا تفصیلی دورہ کروایا اورشجرکاری بھی کی گئی۔شجرکاری کا مقصد ماحول کو سرسبز بنانا، ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا اور صاف ستھرا اور صحت مند ماحول قائم کرنے کا پیغام دینا تھا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیپا کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں مؤثر اور جدید طرز حکمرانی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہےاس نوعیت کے پروگرامز سرکاری افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بنگلہ دیشی وفد کے گروپ لیڈر ریحان اختر نے نیپا کراچی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہاس دورے کا مقصد پالیسیوں کو سمجھنا، تجربات کا تبادلہ کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید