• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصبہ موڑ کے قریب نجی بینک سے مسلح ملزمان 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قصبہ موڑ کے قریب واقع نجی بینک سے مسلح ملزمان 60لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانہ کی حدود منگھوپیر روڈ ،قصبہ موڑ جمشید پی ایس او پمپ کے قریب واقع نجی بینک میں پیر کو 5 مسلح ملزمان داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر سیکیورٹی گارڈ اور بینک عملہ کو یرغمال بنانے کے بعد کیش کاؤنٹر سے تقریبا60 لاکھ روپوں سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،واقعے کی اطلاع پر پولیس ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی،ایس ایچ او تھانہ پیر آباد سمیت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کی مدد سےشواہد اکھٹے کئے گئے ،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔
اہم خبریں سے مزید