• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجف اور کربلا کی رونق ماند، ایران جنگ نے مذہبی سیاحت کا پہیہ روک دیا

نجف (اے ایف پی)مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا کی رونق ماند پڑ گئی ہے ، ایران جنگ نے مذہی سیاحت کا پہیہ روک دیا ہے، نجف کی معیشت شدید بحران کا شکار ہوگئی ہے ، شہر کے 80فیصد ہوٹل بند اورہزاروں ملازمین بے روزگارہوچکے ہیں ۔دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی تعداد میں 95فیصد کمی ہوگئی ہے، صورتحال تباہ کن قرار دے دی گئی، ٹور کمپنیاں غیر فعال اور شہری شدید پریشان ہیں۔عراق کے مقدس شہر نجف میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا روضہ ہے جو جنگ سے قبل دنیا بھر کے زائرین کے بھرا رہتا ہے لیکن آج یہ شاندار روضہ خاموش کھڑا ہے۔دنیا بھر سے لاکھوں زائرین ہر سال نجف اور دوسرے مقدس شہر کربلا کا رخ کرتے ہیں، مگر فروری کے آخر میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں سے شروع ہونے والی علاقائی جنگ نے ایران، لبنان، خلیجی ممالک ،پاکستان ، بھارت، افغانستان اور دیگر علاقوں سے آنے والے زائرین کا سلسلہ تقریباً روک دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید