• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو ایک سال مکمل، بگلیہارڈیم کے دروازے مسلسل بند

سری نگر (اے پی پی)پہلگام حملے کے بعدبھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے ایک سال بعد بھی مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم کے تمام دروازے بند ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلسل بندش سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پانی کے انتظام اور پن بجلی کی تیاری پر معاہدے کی معطلی کے اثرات واضح ہیں۔ بگلیہارپن بجلی منصوبہ اس فیصلے کے بعد سے مسلسل نگرانی میں ہے۔بھارت نے پہلگام حملے کے بعد 1960کے سندھ طاس معاہدے کومعطل کر دیا جو پانی کی دوطرفہ تقسیم کے انتظامات میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید