کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستان کے 15 ایتھلیٹس کی ڈوپنگ مکمل

July 05, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی ڈوپنگ ایجنسی پاکستان نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمزکیلئے 15 ایتھلیٹس کی ڈوپنگ مکمل کرلی ہے۔ گیمز منتظمین نے کھیلوں کو ڈوپ فری بنانے کا عزم کیا ہے اس لیے ہر ملک روانگی سے پہلے اپنے ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کو یقینی بنا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے خط پر پی سی بی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ ویمن کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ معمول میں ہوتے رہتے ہیں، ان کے ڈوپ سیمپلز لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس بارے میں جنگ پہلے ہی خبر دے چکا ہے۔