چین، شہریوں کے 3 دن میں 2 بار کورونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان

July 06, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) شنگھائی سمیت چین کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حکام نے شنگھائی میں شہریوں کے 3 دنوں کے اندر دو بار کورونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شنگھائی میں گزشتہ روز کورونا کے 8 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ژیان شہر میں 18کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا۔ژیان میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر تفریحی مقامات، کاروبار، اسکول اور ریسٹورنٹ ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔چین بھر میں آج کورونا کے مقامی سطح پر پھیلنے والے 335 کیسز رپورٹ ہوئے۔