دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق نئی درخواست، محکمہ صحت، محکمہ داخلہ و دیگر کو 21 جولائی کیلئے نوٹس جاری

July 07, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق نئی درخواست پر محکمہ صحت ، محکمہ داخلہ ، آئی جی سندھ ، ظہیر احمد و دیگر کو 21 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں بنچ کے روبرو دعا زہرا کی بازیابی کی نئی درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دعا زہرا کو ظہیر احمد نے اغواء کرلیا ہے۔