لاہور میں موسلادھار بارش کے سبب کرکٹ ٹیم کی تیاریاں متاثر

August 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سےنیدر لینڈ کے دورے اور ایشیا کپ کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آئوٹ ڈور میں تیاریاں متاثر ہوئیں قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے درمیان پہلا پریکٹس میچ اتوار کو ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ہفتے کوقومی اسکواڈ کے تربیتی سیشن کے پہلے دن قومی اسکواڈ نےنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور کے انڈور ہال میں ٹریننگ کی۔نائب کپتان شاداب خان کی میڈیا ٹاک بھی منسوخ کردی گئی ۔بعد ازاں پاکستانی کرکٹرز نےنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں انڈور ٹریننگ سیشن نیٹ پریکٹس کی۔کھلاڑیوں نےبیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق قومی اسکواڈ کے ٹریننگ سیشن کی نگرانی کررہے ہیں۔بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ بھی مشقوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔