عمران خان نے K2 کی چوٹی کے فضائی مناظر شیئرکردیئے

August 08, 2022

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم 12 موسمیاتیزونز والی دنیا کی متنوع ترین دھرتی پر رہتے ہیں ۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر کے ٹو کی ایک ویڈیو شیئر کی اور اس کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کے ٹو پہاڑ کی چوٹی کے فضائی مناظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ملک کے اندر اور باہر کتنے لوگوں کو یہ احساس ہے کہ ہم دنیا کی ایک متنوع ترین دھرتی پر رہتے ہیں جو 12 موسمیاتی زونز کی حامل ہے۔