عزاداروں کی سہولت کیلئے ریسکیو 1122 عملے کی چھٹیاں منسوخ

August 09, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نویں اور دسویں محرام الحرام کے سلسلے میں ریسکیو 1122 کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ،راولپنڈی میں انتظامات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرکامران رشید کی ہدایات کے مطابق مختلف مقامات پرریسکیو پیرامیڈیکل سٹاف ،ریسکیو ایمرجنسی ایمبولینسز، موٹر بائیک ایمبولینسزاور فائر ٹینڈرز بمع اسٹاف تعینات کیا گیا ۔اس سلسلے میں جن مقامات پر ریسکیو 1122کا پیرامیڈیکل سٹاف، مجالس و جلوس کے عزاداروں کو بروقت طبی امداد پہنچانے کے لیے طور پر موجود رہے گا ان میں امام بارگاہ قصرِابوطالب،عابدمجید روڈ،مغل آباد، بابِ علی پلازہ،چٹی ہٹیاں،مرکزی امام بارگاہ، ڈیرہ سید اں گاؤں،گوجرخان، امام بارگاہ موسی کاظم، برحاد گاؤں،کوٹلی ستیاں، امام بارگاہ فاطمیہ،ایچ ایم سی روڈ،ٹیکسلارہائش گاہ جسٹس سجاد حسین شاہ،راجہ اکرم روڈ،ریس کورس روڈ، امام بارگاہ کشمیریاں،توحیدی روڈ،ڈھوک رتہ، امام بارگاہ فاطمیہ،احاطہ مٹھوخان،ہاتھی چوک،صدر،امام بارگاہ قصرِشبیر،ڈھوک سیداں روڈ، امام بارگاہ قصرِحسین،بنگش کالونی،پیرودھائی، امام بارگاہ قصرِسجادیہ،ساگری موڑ،کلرسیداں،امام بارگاہ قصرِعباس،ڈھیری حسن آباد،ٹاہلی موری، امام بارگاہ قصرِسجاد،مغل آباد،امام بارگاہ کرنل مقبول حسین،کالج روڈ،امام بارگاہ قصرِزینب،گروٹی سٹاپ، امام بارگاہ سندل راجگان،سندل روڈ،گوجرخان،راولپنڈی ،انجمن جانثارِاہلِ بیت علی مسجد نزد حیدری چوک، مرکزی امام بارگاہ (قدیمی)،جامع مسجد روڈ شامل ہیں ۔ ریسکیو سروسز کی فوری فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ریسکیو عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔