ریجن بھرمیں بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہی، میپکو

August 09, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں 9 محرم الحرام کو بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا، روٹس سے لائنیں کلیئر کی گئیں اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ اور جنرل منیجر آپریشن ناصر ایاز گرمانی کی زیر نگرانی چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن رانا محمد ایوب خاں، چیف انجینئر (ٹی اینڈ جی) خالد نذیر، سپریٹنڈنگ انجینئر جی ایس او سرکل ملتان زاہد اختر اور دیگر افسران میپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم پاور کنٹرول سنٹر میں بجلی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔ ایڈیشنل چیف انجینئر ملتان سرکل چوہدری خالد محمود کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل ارشدمنیر ڈاہا اور ایڈیشنل ایکسین تاج محمود قمر ملتان سرکل کے کنٹرول روم سے بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔ایکسین ممتازآبادڈویژن ریحان علی چوہان کی سربراہی میں ایس ڈی او ممتازآبادسب ڈویژن ملک محمد اکرم اور سب ڈویژنل لائن سٹاف کی ٹیمیں ممتازآباد کے علاقہ میں 9ویں محرم الحرام کو برآمد ہونے والے جلوس کے ہمراہ رہے۔