بیرون ملک لاپتہ ہونیوالے کھلاڑیوں کی فیڈریشنز کیخلاف کارروائی پر غور

August 12, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ ان فیڈریشنز پر جرمانے اور پابندی لگانے پر غور کررہا ہے جن کے کھلاڑی بیرون ملک جاکر غائب ہوئے ہیں۔سوئمر چند ماہ قبل ہنگری میں غائب ہوئے اب دو باکسر بر منگھم میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔سلمان بلوچ اور نذیر اللہ کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کھیلنے انگلینڈ گئے واپس نہ آئے4 مرتبہ کے قومی چیمپئن فیضان اکبر سوئمنگ کیلئے ہنگری گئے واپس نہ آسکے۔