اسٹیل ملز‘ 10 ارب کی مبینہ چوری‘ 6 افسروں کا ریکارڈ طلب

August 12, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیل ملز میں 10ارب کے سامان کی مبینہ چوری کے معاملہ پر ایف آئی اے نے اسٹیل ملز کے سی ای او ہائوس اور انچارج فوکل پرسن کو خط لکھ کر 2022تک کا ریکارڈ طلب کرلیا ‘.

خط کے متن کے مطابق یکم جنوری 2018 سے 2022تک کا تمام ریکارڈ فوری فراہم کیا جائے،2018میں مل میں کتنا اسٹیل ، کاپر اور دیگر خام مال موجود تھا بتایا جائےاور 2022میں کتنا سامان موجود ہے.

اس کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں،ایف آئی اے نے 6افسران کا نام دے کر ریکارڈ بھی طلب کرلیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ جمع کرنے کے بعد مختلف افسران کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔