جامعہ زکریا : ایل ایل بی کے امتحانات میں تاخیر ، طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

August 13, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا ملتان میں ایل ایل بی کے امتحانات میں تاخیر پر ہزاروں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے،طلباء رہنما فلک شیر وٹو نے زکریا یونیورسٹی حکام کو دوسرے سال کے امتحانات فوری کروانے کے حوالے سے لیٹر لکھ دیا، ایڈووکیٹ فلک شیر وٹو نے لکھا کہ ایل ایل بی پارٹ ٹو 2018والا سیشن 2020میں مکمل ہونا تھا، تین سالہ سیشن کے6امتحانات میں سے صرف ایک ہوا ہے، زکریا یونیورسٹی میں ایل ایل بی سیکنڈ پارٹ کے فوری امتحانات کرائے جائیں۔