FBR بڑے ریٹیلرزکو ٹیکس نیٹ میں لانے میں ناکام

August 14, 2022

اسلام آباد(خبرایجنسی)ایف بی آر بڑے ریٹیلرزکو ٹیکس نیٹ میں لانے اور 50ارب روپے کے اضافی محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 12ہزار پوائنٹ آف سیلز(پی او ایس)مشینوں کو ایف بی آر کے نظام کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا اور تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک صرف 23ہزار پی او ایس مشینوں کو ہی ایف بی آر کے نظام کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔