حکومت سیلاب متاثرین کے نقصانات کا فوری ازالہ کرے، مرکزی انجمن تاجران

August 15, 2022

کوئٹہ(پ ر)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی قیوم آغا میر یاسین مینگل سعداللہ اچکزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائے دوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس نقیب کاکڑ عزیز بازئی قاہر ترین عنایت درانی شکور خلجی عبدالعلی دمڑ احسان کاکڑ نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے صوبہ بھر میں میں تباہی مچ گئی ہے کئی ڈیم صوبے ٹوٹ گئے ہیں اور حکومت کی غفلت کی وجہ سے لوگوں کی جان مال کو کافی نقصانات ہوئے ہیں بروقت انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے زمینی راستہ جگہ جگہ بند ہے اور لوگوں کو آنے جانے میں میں بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے گزشتہ روز قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں ڈیم کے ٹوٹنے کی وجہ سے کئی مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور علاقے کا دورہ کرکے ان کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے اور متاثرین کو کھانے پینے کا سامان اور ادویات فراہم کی جائیں۔