پشاور ‘نوجوانوں کے مستقبل پر مباحثے کا انعقاد

August 15, 2022

پشاور (جنگ نیوز) نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے پشاور کے نجی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں نوجوانوں کے مسائل سمیت مستقبل کے حوالے سے بحث کی گئی تقریب کی صدارت عاطف خان نے کی ۔اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے اراکین شگفتہ ملک ، سمیرہ شمس اور شفیق آفریدی نے کہا کہ پاکستانی عوام لچکدار قوم ہے ۔پچھلے 15سالوں میں ہم محنتی لوگ بن کر ابھرے ہیں جو انتہا پسندی کو مسترد کرتے ہیں ۔ تقریب کے دوران اعلیٰ اختیاراتی پینل ڈسکشن بھی ہوئی جس میں بحث کرنے والوں نے شہری مصروفیت ،کمیونٹی کی لچک اور ضم اضلاع کے معاشی دوبارہ انضمام میں نوجوانوں کے کردار پر غور کیا۔