محکمہ سیاحت نے بھی جشن آزادی جوش وخروش سے منایا

August 15, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) مینیجنگ ڈائریکٹر/ سیکرٹری ٹورازم محمد احسان رضا کی ہدایات پر ملتان ریجنل آفس میں جشن آزادی جوش وخروش سے منایا گیا مقامی تعلیمی ادارے کے اشتراک سے طلبہ وطالبات میں تقریری مقابلہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔