ورلڈ جونیئر اسکواش، حمزہ خان کو شکست

August 16, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے۔ فرانس کے شہر نینسی میں سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ حمزہ خان کو انگلینڈ کے فنلے ودنگٹن نے ہرادیا۔