جے ایس ایم یومیں جشن آزادی پرچم کشائی، کیک کاٹا گیا

August 16, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پاکستان کے75ویں یوم آزادی کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی ہدایت پر ایس ایم سی کے پرنسپل پروفیسر غلام سرور قریشی اور رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان کی سربراہی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اور کیک کاٹا گیا، اس موقع پر پرنسپل ایس آئی او ایچ ایس پروفیسر زبیر عباسی، پروفیسر مخدوم پرویز، ڈاکٹر سونو مل، خلیل الرحمان، ڈاکٹر محمد فہد خان، ناظم امتحانات ڈاکٹر انیتا شاہ، آئی ٹی انچارج محمد اورنگزیب، قاضی شبیر و دیگر فیکلٹی ارکان و اسٹاف بھی موجود تھے۔ قبل ازیں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ کونسل کی جانب سے بھی پاکستان کا 75 واں یوم آزادی منایا گیا، اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔