علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،میٹرک اور ایف اے کےامتحانات یکم ستمبرسے شروع ہوں گے

August 16, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2022 پہلے مرحلے میں میٹرک اور ایف اے کےامتحانات 2022 ءیکم ستمبرسے شروع ہوں گے، امیدواروں کی رول نمبر سلپس سی ایم ایس پورٹل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں،یہ بات ملتان کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹرقیصر عباس کاظمی نے کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ بیسڈ پروگراموں کے داخلے آن لائن ہیں داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی ہذا کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں جب کہ میٹرک اور ایف اے پروگرامزکے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کے علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان اورتحصیل سطح پر قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔